اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرحمید بعیدی نژادنے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ برطانوی حکومت نے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کیلئے برطانیہ کے عوام کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق اور فوجی ساز و سامان کی برآمدات کے شعبے میں امریکی پابندیاں کورونا وائرس کی روک تھام میں ایرانی کوششوں پر اتنے زیادہ اثرات مرتب نہیں کریں گی لہذا ان کو نظر انداز کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ برطانوی عوام کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی حکومت ایران جوہری معاہدے اور انسان دوستانہ عالمی وعدوں کے فریم ورک کے اندر امریکی ظالمانہ پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران سے تعلقات کے لئے اس ملک کے بینکوں، مالیاتی اور تجارتی تنظیموں کی حمایت کرے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے عوام نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کیلئے ایک دستخطی مہم شروع کی جس کے دوران14 ہزار سے زائد افراد نے اس میں حصہ لیا
342